Priyanka Chopra Reveals Key Milestones in Marriage to Nick Jonas

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شوہر نک جونس کے ساتھ اپنے رشتے اور شادی کے اہم موڑوں سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے نک جونس کے ساتھ اختلافات کو حل کرنے کے انداز میں فرق اور اس سے اپنے رشتے کو بہتر بنانے کے تجربے پر گفتگو کی۔
پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ زندگی میں پہلا اہم موڑ ممبئی میں ہونے والی روکا کی روایتی تقریب تھی، جس کا اہتمام میری والدہ نے کیا تھا۔ تقریب میں پنڈتوں کی موجودگی، منتر اور ہون کی رسم نے ایسا محسوس کرایا جیسے میں ایک نئی زندگی میں قدم رکھ رہی ہوں۔ اس تقریب نے میرے اور نک جونس کے رشتے کو ایک نیا موڑ دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ دوسرا اہم موڑ شادی کے ابتدائی دنوں میں اختلافات کو حل کرنے کے انداز کو سمجھنا تھا۔ پریانکا نے شادی کے ابتدائی دنوں کا ایک واقعہ یاد کیا، جب دونوں ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اپنی اور نک کی شخصیت میں فرق بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں نک کے چائے کے کپ میں طوفان کی مانند ہوں۔











