رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا My Lord, have mercy upon them as they brought me up when I was small Bani Israil 24
Quetta 10° Clear 20° / 8°Fajr 5:41 amDhuhr 12:19 pmAsr 3:56 pmMaghrib 5:32 pmIsha 6:56 pm
The voice of Balochistan, since October 1970Published from Quetta · Editor-in-Chief: Javid Ahmad · Editor: Kamran Javid

Petrol Pump Owners Say Daily Fuel Pricing Is Causing Losses

Petrol Pump Owners Say Daily Fuel Pricing Is Causing Losses
File photo: courtesy drivepk.com

اسلام آباد: آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے دعویٰ کیا کہ نومبر میں ایک ایک پیٹرول پمپ کو 20 لاکھ روپے تک نقصان ہوا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین پر کسی اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر حکومت نے 2 ہفتے انتظار کا کہا اور وعدہ کیا کہ مسئلہ حل کیا جائے گا، مگر وہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ ایسوسی ایشن آج بھی جولائی کے موقف پر قائم ہے۔

نعمان علی بٹ نے کہا کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے کاروبار ٹھپ ہو رہا ہے۔ ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا، اس لیے حکومت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔

Advertisement